مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسلح افراد نے ایک رات کے دوران فائرنگ کرکے 18 افراد کو ہلاک جب کہ 6 کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے سب سے بڑے شہرساؤ پاؤلو کے علاقے اوساسکو اور باروری میں نقاب پوش مسلح افراد نے لوگوں کو ناموں سے شناخت اوران کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد نشانہ بنایا۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اوساسکو میں ایک شراب خانے میں ہوئی جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسلح افراد نے ایک رات کے دوران فائرنگ کرکے 18 افراد کو ہلاک جب کہ 6 کو زخمی کردیا ہے۔
News ID 1857399
آپ کا تبصرہ